مربہ بانس کے طبی فوائدمربہ بانس بیس سال سے کم عمر بچوں میں قد کے رک جانے کی صورت میں قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے مربہ بانس کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بھی مستعمل ہے وزن کم کرنے کے مقصد کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے قبض کشا اثرات رکھتا ہے بہت سے جدید تحقیقاتی ریسرچ پیپرز کے مطابق بانس کینسر کے خلاف جسم میں مدافعت کا نظام بہتر بناتا ہے بانس کا مربہ جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے بار بار بھوک لگنے کی شکایت کی صورت میں بانس کا مربہ ۵ گرام دن میں تین مرتبہ استعمال کرنا بہتر نتائج ظاہر کرتا ہے شوگر کے مریض بغیر شیرے کے مربہ دھو کر بیس گرام مربہ دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں جسم کے پٹھوںمیں سوزش اور درد کی صورت میں درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔